ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شامی آمر بشار الاسد کا دورئہ ایران مذہبی رہنما خامنہ ای سے ملاقات

تہران: ایرانی مذہبی رہنما خامنہ ای سے ملاقات کے دوران شامی آمر بشارالاسد ہاتھ ملارہے ہیں

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) شامی حکومت پر قابض بشار الاسد ایران پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مذہبی رہنما خامنہ ای سے ملاقات کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق شام میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے ان کا یہ دوسرا دورئہ ایران ہے۔ شام میں مزاحمت کاروں پر مظالم کے حوالے سے دونوں ممالک کے ایک ہی موقف ہے۔ واضح رہے کہ شام میں اسدی فوج کی بمباری میں روسی فوج برابر کی شریک ہوتی ہے،جب کہ ایرانی حمایت یافتہ جنگجو بھی ان کے آلہ کار ہیں۔ ادھر امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک داعش کی آڑ میں شام میں موجود ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں