ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم کا این سی او سی بحال کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اومیکرون وائرس کی نئی ساخت کے بڑھتے ہوئے کیسز کا نوٹس لے لیا، وزیر اعظم نے فوری طور پر این سی او سی کو بحال کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔
شہباز شریف نے وزارت قومی صحت سے موجودہ صورتحال کے متعلق رپورٹ طلب بھی کر لی ہے۔
گزشتہ روز پاکستان میں اومی کرون وائرس کے نئے ویرینٹ کی تصدیق ہوئی تھی، قومی ادارہ صحت این آئی ایچ نے پاکستان میں جینوم کی ترتیب کے ذریعے اومی کرون کے نئے سب ویرینٹ (ذیلی قسم) BA.2.12.1 کے پہلے کیس کی تصدیق کی تھی۔ ادارے کی جانب سے کہا گیا کہ اس نئی قسم کے ویرینٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ بہترین احتیاطی تدابیر (ہجوم والی جگہوں پر ماسک پہننے کے علاوہ) کورونا وائرس ویکسینیشن ہے۔
قومی ادارہ صحت کی طرف سے تمام اہل آبادی سے التماس کی جاتی ہے کہ اپنی ابتدائی ویکسین مکمل کروائیں اور ویکسینیشن مکمل ہونے کے 6 مہینے کے بعد بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں