ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 پولیس مقابلے میں چھ ڈاکو گرفتار، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر تین شہری زخمی

کراچی: پولیس مقابلوں کے بعد چھ ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر تین شہری زخمی ہوگئے۔کورنگی جناح میڈیکل، نیو کراچی سماما شاپنگ سینٹر اور بلدیہ اتحاد ٹاؤن کی کرسچن کالونی کے علاقوں میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر تین شہریوں کو زخمی کردیا گیا ہے۔

پیرآباد، قصبہ کالونی مدینہ مسجد کے قریب جھگڑے کے دوران خنجر کے وار سے دو 2 افراد زخمی ہوگئے، جن کی شناخت فرید خان اور محمد نوید کے نام سے ہوئی ہے۔کورنگی پولیس کا ضیا کالونی شمس کانٹا کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا،

فائرنگ کے مبینہ تبادلے میں ایک زخمی ڈاکو سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔زخمی ہونے والے ڈاکو کی شناخت 26 سالہ عرفان کے نام سے ہوی۔

دوسرے گرفتار ڈاکو عارف کو کورنگی تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد چار ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیئے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں