ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آزادیوں اور جمہوریت کا زیادہ حامی آئین بھی ہم بنائیں گے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "آزادیوں اور جمہوریت کا زیادہ حامی آئین بھی ہم بنائیں گے”

صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں ریاستی کونسل کے قیام کی 154 ویں سالانہ یاد کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ” ہم اپنی ملت کو موجودہ مارشل لاء آئین سے مکمل طور پر نجات دِلانے کے لئے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آزادیوں اور جمہوریت کا زیادہ حامی آئین بھی ہم بنائیں گے”۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم نے ملک میں بنیادی قوانین کی اس طرح تجدید کی ہے کہ ان میں آزادیوں اور جمہوری حقوق سے متعلقہ حصے مزید وسیع ہو جائیں گے۔ مجھے امید ہے کہ اختیار کردہ اقدامات کی بدولت ہمارا عدالتی نظام مزید معیاری ہو جائے گا”۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں