ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد ایئر پورٹ پر ابوظہبی جانے والے مسافر سے ایک کلو گرام ہیروئن برآمد

اسلام آباد:ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ابوظہبی کے مسافر کے قبضے سے ایک کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

اے ایس ایف ترجمان کے مطابق مسافر محمد قربان ابوظہبی جانے کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ اے ایس ایف کے اہلکاروں نے مسافر محمد قربان کی تلاشی لی تو سفری بیگ کی اندر خفیہ کالے رنگ کی پلاسٹک شیٹ میں ہیروئین مہارت سے چھپائی ہوئی ملی۔

انہوں نے کہا کہ اے ایس ایف کے عملے نے مجموعی طور پر 1.012 کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں