ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایک سازش کے تحت بننے والی حکومت عوام کو منظور نہیں ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی:سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت بننے والی حکومت عوام کو منظور نہیں ہے۔

انہوںنے کہاکہ یہ تحریک غلامی سے آزادی کی تحریک ہے، جو جاری ہے، حقیقی آزادی مارچ کے لئے چیئرمین عمران کے احکامات پر عوام کے پاس آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم سے کہتا ہوں حقیقی آزادی مارچ کے لئے عمران خان کی کال کا انتظار کریں، مودی کے یاروں سے نجات دلوانے کے لئے عوام نکلے، یہ تحریک ملک کے غداروں کے خلاف ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ یہ جنگ پاکستان کے پرچم کو بلند کرنے کی جنگ ہے، امپورٹڈ حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، ایک سازش کے تحت بننے والی حکومت عوام کو منظور نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں