ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم نواز کو وی آئی پی سیکیورٹی دینے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کے نائب صدر مریم نواز کو وی آئی پی سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ میں تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کی سفارش پر مریم نواز کو سیکیورٹی دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ مریم نواز کو پولیس کی سیکیورٹی کے ساتھ رینجرز اہلکاروں کی سیکیورٹی بھی دی جائے گی۔
مریم نواز کو اسلام آباد میں وفاقی پولیس اور رینجرز کی سیکیورٹی ہمہ وقت حاصل ہوگی۔ذرائع نے کہا کہ دوسرے صوبوں کے اضلاع میں متعلقہ پولیس سیکیورٹی فراہم ہوگی، مریم نواز کی رہائش گاہوں پر بھی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں