ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر دفاع کی قازق ہم منصب سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

  ترک وزیر دفاع خلوصی آقار نے قازق ہم منصب جنرل رسلان جیکسلکوف سے ملاقات کی ۔

 قازق صدر قاسم  جومرد توکائیف کے دورہ ترکی کے تحت ترکی میں موجود جنرل جیکسلکوف کا انقرہ میں   عسکری تقریب کے ساتھ خیر مقدم کیا گیا ۔

 بعد ازاں دونوں وزرا نے  ملاقات کی جس میں دو طرفہ،علاقائی دفاعی ، اور سلامتی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 ملاقات میں  ترک وزیردفاع نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی روابط موجود ہیں جبکہ سال 2019 میں طے شدہ مشترکہ اسٹرٹیجک معاہدہ ان تعلقات کے حوالے سے اہم ہے جس میں عسکری تربیت اور دفاعی صنعت جیسے موضوعات پر تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں