کراچی:کراچی یونیورسٹی میں خود کش حملہ کرنے والی خاتون کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
ویڈیو میں خود کش بمبار خاتون کو اپنے دو بچوں کے ساتھ ہوٹل آتے دیکھا جاسکتا ہے، مبینہ طور پر خود کش بمبار خاتون آخری مرتبہ اپنے شوہر سے ملنے ہوٹل گئی۔
خاتون نے اپنے کاندھے پر کالے رنگ کا بیگ بھی لٹکا رکھا تھا جسے بعد میں خود کش دھماکہ میں استعمال کی گیا۔
تفتیشی اداروں کے مطابق خوکش بمبارخاتون خود کش دھماکے سے قبل اپنے دوبچوں کو شوہر کے حوالہ کرنے آئی تھی۔
سکیورٹی اداروں کے مطابق ،شوہر افتخار نامی شخص کی انٹری ہوٹل میں کرائی گئی تھی۔