ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئس ہاکی میچ میں روسی صدر کی عدم شرکت، صحت سے متعلق قیاس آرائیاں جاری

ماسکو: روسی صدر پیوٹن کے سالانہ آئس ہاکی میچ میں شرکت نہ کرنے کے بعد ان کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئس ہاکی کے شوقین اور کھلاڑی روسی صدر پیوٹن سالانہ آئس ہاکی میچ میں شریک نہیں ہوئے۔

روسی صدر پابندی سے آئس ہاکی میچ میں شرکت کرتے ہیں تاہم 2012 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب انہوں نے میچ میں شرکت نہیں کی۔

صدر پیوٹن کی آئس ہاکی میچ میں عدم شرکت کے بعد ان کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

روس کے 69 سالہ صدر مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

روسی صدر  نے ویڈیو پیغام کے ذریعے آئس ہاکی میچ میں شریک کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

گزشتہ چند ماہ سے صدر پیوٹن کی صحت خراب ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post آئس ہاکی میچ میں روسی صدر کی عدم شرکت، صحت سے متعلق قیاس آرائیاں جاری appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں