ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف عدالتی فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کردی

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کردی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے ازخود نوٹس کیس میں عدالتی فیصلے پر نظر ثانی اپیل دائر کی ہے۔ عمران خان کی جانب سے دائر اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ نے 7 اپریل کو عدم اعتماد کی تحریک پر 9 اپریل کو ووٹنگ کرانے کا حکم دیا، عدالت کے 7 اپریل کے فیصلے میں کئی سقم ہیں جن پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

عمران خان نے نظرثانی اپیل میں استدعا کی ہے کہ اسمبلی کی کارروائی کے دوران ڈپٹی اسپیکر نے آئین کے آرٹیکل 5 پر عملدرآمد کیا، سربراہ حکومت کا ڈپٹی اسپیکرکےاقدامات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا لہٰذا سپریم کورٹ کے 7 اپریل کے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے کالعدم قرار دیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں