ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ڈی ایم اسٹیبلشمنٹ کو نیوٹرل دیکھنا چاہتی ہے،حافظ حمداللہ

اسلام آ باد: ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اسٹیبلشمنٹ کونیوٹرل دیکھنا چاہتی ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا کہ آئینی حدود میں رہ کر کردار ادا کرنا ہی نیوٹریلٹی ہے، عمران اینڈ گوگی گینگ کی اصل پریشانی نیوٹریلٹی ہے۔

حافظ حمداللہ نے کہا کہ گوگا خان اینڈگوگی گینگ کی خواہش ہے کہ فوج نیوٹرل نہ رہے ، انکی خواہش ہے انکی سرپرستی جاری رکھ کر موجودہ حکومت کا خاتمہ کیا جائے، عمران نیازی خود کو حق پرست اور وفادار جبکہ باقی سب کو باطل اورغدار سمجھتے ہیں، اداروں کے خلاف بیان بازی کا مقصد انہیں اپنی حمایت پر مجبور کرنا ہے۔

حافظ حمداللہ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ توشہ خانہ چوری ،فارن فنڈنگ ،گوگی جوگی گینگ اورآئین شکنی میں انکے پول نہ کھلے جائیں لیکن پی ڈی ایم اور پوری قوم اسٹیبلشمنٹ کو آئینی حدود میں رہ اپنی آئینی زمہ داری پوری کرنے کی خواہش مند ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے نیوٹریلٹی کے فیصلے کوقدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے، موجودہ حکومت کی ترجیحات میں انتخابی اصلاحات ساتھ جلد از خلد انتخابات شامل ہیں۔

حافظ حمداللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اورمتحدہ اپوزیشن آپکی حکومت کے خاتمے کے بعد آپکو سیاسی میدان میں بھی ووٹ سے شکست فاش دینگے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں