ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امارات ٹی ٹوئنٹی ،نائٹ رائیڈر ز نے ابو ظبی فرنچائز حاصل کرلی

ابو ظبی(جسارت نیوز)یو اے ای ٹی ٹوئنٹی لیگ میں نائٹ رائیڈرز گروپ نے ابوظہبی فرنچائز کی ملکیت اور اسے چلانے کے حقوق حاصل کر لیے ہیں پچھلی دہائی کے دوران، نائٹ رائیڈرز گروپ T20 کرکٹ میں اپنی انفرادیت قائم کرنے میں کامیاب ہو ا۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں 2008 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے قیام کے بعد، نائٹ رائیڈرز 2015 میں کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کے مالک بنے۔ حال ہی میں، نائٹ رائیڈرز گروپ نے USA میں میجر لیگ کرکٹ (MLC) میں اہم سرمایہ کاری اور لاس اینجلس کے بڑے علاقے میں فرنچائز شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ نائٹ رائیڈرز گروپ کی یہ سرمایہ کاری، جس کی قیادت بالی ووڈ کے سپر اسٹار، شاہ رخ خان، جوہی چاولہ اور ان کے شوہر جے مہتا کے ساتھ کر رہے ہیں، دنیا بھر میں اپنی چوتھی T20 فرنچائز IPL، CPL، MLC اور اب UAE کی T20 لیگ میںکی ہے۔ اس سلسلے میں لیگ کے چیئرمین خالد الزرونی کے ساتھ ان کا معاہدہ بھی ہوگیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں