ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی کوریا میں کورونا کا پہلا مریض سامنے آگیا،ملک میں ہنگامی حالت نافذ

 شمالی کوریا کی حکومت نے پہلی مرتبہ ملک میں ایک کورونا  مریض کی تصدیق کی ہے۔

خبر کے مطابق، شمالی کوریا نے کورونا وبا کے آغازسے اب تک  ملک میں کورونا  واقعات  کی موجودگی سے انکار کیا ہے تاہم اب کورونا کا ایک واقعہ سامنے آگیا ہے۔

کورونا کا پہلا  واقعہ  سامنے آنے کے بعد شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے ملک میں ہنگامی حالت کردی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ متعدد افراد اومیکرون وائرس سے متاثرہیں۔

کورونا وبا کو پھیلنے سے متعلق ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کوپھیلنے سے روکنے کے لئے فوری اورموثر اقدامات کئے جائیں گے۔

اطلاع کے مطابق، شمالی کوریا کے پاس کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہیں ہے کیونکہ کم جونگ ان کی حکومت نے  عالمی ادارہ صحت، چین اورروس کی جانب سے کورونا ویکسین کی فراہمی کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں