ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 ٹریفک پولیس کا 17 مئی سے بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کا فیصلہ

لاہور: اپلائیڈ فار، بوگس اور غیرنمونہ نمبر پلیٹس لگانے والوں کو 4 روز کی مہلت مل گئی، سی ٹی او لاہور نے 17 مئی سے بڑے پیمانے پر کریک ڈان کرنے کا حکم دے دیا۔

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ منگل تک شہریوں کو وارننگ اور آگاہی دی جائے گی،وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی ہدایت پر بھرپور کریک ڈان کیا جائے گا، نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں، فینسی نمبر پلیٹس لگانے کی بھی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، بوگس اور نمبر پلیٹس پر ٹمپرنگ کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج ہونگے۔

سی ٹی او لاہور کاکہنا ہے کہ مقدمات موٹروہیکل آرڈیننس 97 اے کے تحت درج ہونگے، آگاہی اور وارننگ مہم کے دوران ڈور ٹو ڈور آگاہی میسج پہنچایا جائے گا، نمبر پلیٹس مینوفیکچررز کو وارننگ نوٹسز جاری کیے جارہے ہیں، کریک ڈان میں ایکسائز ڈیپارٹنمنٹ بھی ہمراہ ہوگا،ایسی تمام وہیکلز جن پر نمبر پلیٹس ایکسائز کے نمونے کے مطابق لگیں ہیں، انہیں چالان نہیں کیا جائے گا، ایسے شہری جنہوں نے نمبر پلیٹس کیلئے اپلائی کیا ہوا ہے وہ ایکسائز سلیپ ساتھ رکھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں