ترکی میں گذشتہ سال زندہ پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد 10 لاکھ 79 ہزار 842 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ترکی محکمہ شماریات TUIK نے سال 2021 کی شرح پیدائش کے اعداد و شمار کا اعلان کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2021 میں ملک میں زندہ پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد 10 لاکھ 79 ہزار 842 ریکارڈ کی گئی ہے۔
گذشتہ سال زندہ پیدا ہونے والے بچوں کا 51،3 فیصد لڑکوں اور 48،7 فیصد لڑکیوں پر مشتمل تھا۔ ان پیدائشوں میں 3،1 فیصد ایک سے زائد بچوں والی پیدائشیں تھیں۔
ایک سے زائد بچوں والی پیدائشوں میں 96،2 فیصد جڑواں، 3،5 فیصدتین اور 0،3 فیصد چار اور اس سے زائد بچوں والی پیدائشیں تھیں۔