غیر ملکیوں کو ترک شہریت عطا کرنے سے متعلق قانون کے نفاذ کے ضابطے میں کی گئی ترمیم کی رو سے 250 ہزار ڈالر مالیت کی رئیل اسٹیٹ خریدنے کی شرط میں تبدیلی کرتے ہوئے اب اس رقم کو چار لاکھ ڈالر کر دی گئی ہے۔
سرکاری گزٹ کے آج کے شمارے میں صدر رجب طیب ایردوان کے دستخط کے ساتھ شائع ہونے والے فیصلے کے مطابق مکان خرید کر ترک شہریت کی منتقلی کے لیے 250 ہزار ڈالر کی رقم بڑھا کر چار لاکھ ڈالر کر دی گئی ہے اس فیصلے پر ایک ماہ بعد نافذ العمل ہو گا۔
ریگولیشن میں کی گئی ایک اور ترمیم کے مطابق غیر ملکی کم از کم 500 ہزار ڈالر یا اس کے مساوی غیر ملکی کرنسی کے ذریعے نجی پنشن سسٹم میں داخل ہونے اور 3 سال تک اس نظام میں رہنے کی شرط کے ساتھ بھی ترکی کی شہریت دی جا سکتی ہے۔ یہ فیصلہ آج سے نافذ العمل ہوگا۔