ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی میں 450 وکٹوں کا ریکارڈقائم کردیا

ممبئی(جسارت نیوز)افغانستان سے تعلق رکھنے والے لیگ اسپنر راشد خان نے گزشتہ روز آئی پی ایل کے ایک میچ میں 4 وکٹ لے کر تیز ترین 450 وکٹوں کا ریکارڈ بنا دیا۔افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان آئی پی ایل 2022 میں گجرات ٹائٹنس کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔ راشد خان اس آئی پی ایل کے12میچوں میں15وکٹ حاصل کر چکے ہیں۔راشد خان نے اس دوران ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنے450 وکٹ بھی پوری کرلی۔راشد خان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے کے معاملے میں ڈیون براوو اور عمران طاہر کے بعد تیسرے بولر بن گئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی میں آل راؤنڈر ڈیون براوو 531 میچز میں 587 وکٹوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں ، دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے عمران طاہر ہیں جنہوں نے 356 ٹی ٹوئنٹی میچز میں451 وکٹیں حاصل کی ہیں۔افغانستان کے راشد خان اس فہرست میں323میچز میں450 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں