ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب کے شاپنگ مال میں آگ بھڑک اٹھی

ریاض : سعودی عرب کے شاپنگ مال میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے صوبے شرقیہ کے علاقے مجمع ظہران میں شاپنگ مال میں آگ بھڑک اٹھی۔ خبررساں اداروں کے مطابق شہر کے معروف شاپنگ مال کے 3بڑے دروازے آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کی اور جائے وقوع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آگ شاپنگ مال کی چھت میں لگے انسولیٹرز میں لگی۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سوشل میڈیا پر جائے وقوع سے دھواں اٹھنے کی تصاویر بھی وائرل ہوئی ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں