ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کیخلاف جوکیا وہ اشتعال انگیز غیرمتوقع نہیں تھا، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں اورقیادت کیخلاف جو کیا وہ اشتعال انگیز ضرورہے لیکن غیرمتوقع نہیں تھا۔

عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ جرائم پیشہ عناصر کا جتھہ ہے جو ضمانت پرباہر ہے۔ان کا لندن میں بیٹھا سزا یافتہ مافیا باس مخالفین کیخلاف فاشسٹ حربے استعمال کرتا ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ جب اقتدار میں تھے تو سپریم کورٹ پردھاوا بولا، ماڈل ٹائون میں قتل عام کیا، ججوں کورشوت دی۔ نواز شریف نے خود کوامیرالمومنین قراردینے کی کوشش کی، یہ جب اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو جمہوریت کا غلط استعمال کرتے ہیں اورتمام جمہوری اقدار مکمل طورپرتباہ کرتے ہیں لیکن لوگ اب ان کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے کبھی ان کے جلسے، دھرنے اورریلیاں نہیں روکیں کیونکہ ہم جمہوریت پسند ہیں،اپنے تمام لوگوں سے کہتا ہوں کہ وہ عشا کی نماز کے بعد اس فاشسٹ امپورٹڈ حکومت کے خلاف اپنے شہروں اورعلاقوں میں احتجاج کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں