ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سی ٹی ڈی کے آپریشن میں پشاور کوچہ رسالدار دھماکے کا مرکزی ملزم ہلاک

پشاور: سی ٹی ڈی کے آپریشن میں پشاور کوچہ رسالدار دھماکے کا مرکزی ملزم ہلاک ہوگیا۔

سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کو مصدقہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ کوچہ رسالدار خود کش بمبار کو لانے والا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد حسن شاہ شہر میں کسی بڑی کارروائی کی غرض سے خود کش بمبار تیار کرکے علاقہ تھانہ پشتخرہ کے حدود میں موجود ہے۔

اس اطلاع پر علی الصباح سی ٹی ڈی پشاور ریجن نے اسپیشل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے کر سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ تھانہ پشتخرہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شروع کردیا۔

دوران آپریشن ٹیم کا پاوکہ ولید آباد کے مقام پر دہشت گردوں سے سامنا ہوا جہاں ملزمان نے ٹیم پر فائرنگ کردی۔

جوائنٹ ٹیم نے دہشت گردوں پر جوابی فائرنگ کی جس میں دو دہشت گرد مارے گئے جب کہ تین یا چار دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت حسن شاہ ولد ارمان شاہ سکنہ گودر جمرود ضلع خیبر سے ہوئی جب کہ دوسرے کی شناخت باقی ہے۔

ہلاک دہشت گرد حسن شاہ کوچہ رسالدار خود کش حملہ، نعمان PASI، امتیاز خان ASI، فیاض خان ASI، کانسٹیبل سجاد علی شاہ، مشہور اہلحدیث عالم عبدالحمید اور اہل تشیع تاجر محبوب اللہ کو شہید کرنے کے ساتھ ساتھ حکیم ستنام سنگھ اور کرسچن پادری پیٹرک ولیم سراج کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

منبع: ایکسپریس نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں