ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا کسی کا حق نہیں نا اسکی اجازت دینگے، مریم نواز

اسلام آباد:نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن )مریم نواز نے سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے جلسے اور کارکنوں پر پولیس تشدد کے حوالے سے کہا ہے کہ مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہ تمہارا حق ہے اور نہ ہی اس کی اجازت دینگے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز شریف نے کہا کہ مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہ تمہارا حق ہے اور نہ ہی اس کی اجازت دیں گے،پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے‘کئی روز سے مسیحی برادری پی ٹی آئی کے جلسے کیخلاف سراپا احتجاج ہے ،چرچ کے گراونڈ میں جلسہ مسیحی برادری کی عبادت گاہ کی توہین ہے‘اپنی بے مقصد کی سیاست اور فتنے بازی کہیں اور جا کر کرو۔

نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز کاکہنا ہے کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ،کئی روز سے مسیحی برادری پی ٹی آئی کے جلسے کیخلاف سراپا احتجاج ہے ،چرچ کے گراونڈ میں جلسہ مسیحی برادری کی عبادت گاہ کی توہین ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جلسہ کرنا تمہارا حق ہے ،مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہ تمہار ا حق ہے نہ تمہیں اس کی اجازت دیں گے،اپنی بے مقصد کی سیاست اور فتنے بازی کہیں اور جا کر کرو، اسکے لیے پورے سیالکوٹ میں چرچ کے علاوہ اور کہیں جگہ نہیں ملی ؟

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں