کراچی :پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اللہ عہدے دیکر بھی ظرف آزماتا ہے، اللہ نے عمران خان کو ایکسپوز کردیا، وہ ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہیں۔ کراچی بیمار شہر ہے، جس کا علاج ہونا چاہیے۔ ہمارے بعد اس شہر کا کوئی صحیح ڈاکٹر نہیں آیا۔ کراچی شہر کا علاج صرف پی ایس پی کر سکتی ہے۔
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں پینے کے پانی کا مسئلہ ا سنگین ہوگیا ہے۔ ہماری لائنوں سے پانی چوری کرکے ہمیں ہی بیچا جاتا ہے۔ غریب پسا ہوا ہے۔ پی ایس پی نے ایک آواز اٹھائی ہے کہ کراچی دھوکہ نہیں کھائے گا۔ پی ایس پی نے بھائیوں کو بھائیوں سے لڑانے کا کام ختم کرایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اربوں روپے کے بجٹ کے باوجود صحت، تعلیم اور پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا ہے۔ کراچی کا جو حق ہے وہ نہیں دیا جارہا، وارداتوں میں اصافہ ہوگیا ہے۔پی ایس پی چیئرمین نے کہا کہ کراچی بیمار شہر ہے، جس کا علاج ہونا چاہیے۔ ہمارے بعد اس شہر کا کوئی صحیح ڈاکٹر نہیں آیا۔ کراچی شہر کا علاج صرف پی ایس پی کر سکتی ہے۔
مصطفی کمال کاکہنا تھا کہ 4 سال میں عمران خان کے پاس بتانے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔کراچی اب دھوکا نہیں کھائے گا۔ اگر پی ایس پی کے پاس مینڈیٹ آیا تو ہم وزارتیں مانگ کر ووٹ نہیں دیں گے۔ لوگ اپنی گلیوں کے حکمران ہوں گے۔مصطفی کمال نے کہا کہ ہم بازاری پارٹی والوں کی طرح وزارتیں نہیں مانگیں گے۔ زرداری صاحب سے صوبہ لینے کا وعدہ ہوگیا کیا؟ انہیں پیپلز پارٹی سے لات پڑے گی تو یہ پھر صوبے کا نعرہ لگائیں گے۔