ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جو بائیڈن: ہم سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کی حمایت کریں گے

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ  وہ سویڈن اور فن لینڈ  کی نیٹو کی رکنیت کے عمل کی حمایت کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن نے سویڈن کی وزیر اعظم میگدالینا اینڈرسن اور فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینیستو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

ملاقات کے دوران امریکہ، سویڈن اور فن لینڈ کے درمیان دفاعی اور سیکورٹی تعاون پر بات چیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا  ہے کہ اس دوران  ٹرانس اٹلانٹک کی سلامتی  کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "صدر بائیڈن نے نیٹو کی کھلے دروازے کی پالیسی اور فن لینڈ اور سویڈن کے اپنے مستقبل، خارجہ پالیسی اور سلامتی کے  معاہدے کرنے  کے حق  کے حوالے سے  اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔”

بیان میں  بتایا گیا ہے کہ  اس بات چیت میں سربراہان نے  عالمی مسائل پر باہمی  تعاون پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی  کا کہنا ہے  کہ فن لینڈ اور سویڈن کے رکنیت کے عمل کے دوران ترکی کی پوزیشن واضح کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہ ترکی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں