ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا ائیرپورٹس پر مسافروں کے ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹنگ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ائیرپورٹس پربیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کے ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹنگ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی وزرات صحت نے ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹنگ دائرہ کار کو منظم طریقے سے بڑھانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ،

ترجمان وزارت صحت کے مطابق کورونا سرویلنس کیلئے ائیر پورٹس پرریپڈ ٹیسٹنگ رینڈم طریقے سے جاری تھی، ملک کے بڑے ائیرپورٹس پر ٹیسٹنگ کی استعداد کار کو مزید بڑھا دیا ہے۔

وفاقی وزیر صحت قادر پٹیلنے کہاکہ کورونا وائرس سے عوام کو تحفظ دینے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں اور تمام داخلی راستوں پر رپورٹ ہونے والے کسی بھی کیس کی سخت نگرانی کی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ علاج سے پہلے احتیاط ہی وبا کو ملک میں پھیلنے سے روک سکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں