ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور میں ٹارگٹ کلنگ 2 سکھ تاجر فائرنگ سے قتل

پشاور کے علاقے سربند میں فائرنگ کرکے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے دو افراد قتل کردیے گئے ہیں۔ مصالحہ کے کاروبار سے وابستہ ان دونوں افراد کو موٹرسائیکل سوار فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس
ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ سربند کی حدود بٹہ تل بازار میں ملزمان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر سلجیت سنگھ بعمر 42 سال اور رنجیت سنگھ بعمر 38 سکنہ ڈبگری گارڈن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتولین کے بٹہ تل بازار میں مصالہ جات کی دکانیں تھی۔
تھانہ سربند پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے فائرنگ کی جگہ سے اہم شواہد اکٹھا کر کے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں