ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چمپئن کی تیاریاں عروج پر

راولپنڈی(جسارت نیوز)ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیخ علی عابد نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ہدایت کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب چیمپئن شپ رواں ماہ کھیلی جائے گی، انہوں نے اے پی پی کو بتایا کہ چیمپئن شپ کے انعقاد کے حوالے سے اتوار کو ایسوسی ایشن کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں رجسٹرڈ کلبز کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور پی ایچ ایف کی ہدایت کے مطابق تمام کلبز چار ڈیپارٹمنٹ کے کھلاڑی جبکہ دو انڈر 18 کھلاڑی ٹیم میں شامل کرنے کے مجاز ہوں گے۔ واضح رہے کہ پی ایچ ایف نے قومی کھیل ہاکی کی ترقی و ترویج کے لئے ملک بھر میں انٹر کلب ڈسٹرکٹ چیمپئن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ہر ضلع کی فاتح ٹیم بعد ازاں ریجنل ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں