ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈونیشیا: سیاحوں کی بس اشتہاری بورڈ سے ٹکرا گئی، 14 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں سیاحوں سے بھری بس کے اشتہاری بورڈ سے ٹکرانے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس ڈائریکٹر لطیف عثمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صوبہ مشرقی جاوا  کے دارالحکومت ‘سُرابایا  ‘سے مقامی سیاحوں سے بھری بس سیاحتی پہاڑی مقام ‘ڈئینگ’  سے لوٹتے ہوئے ‘موجوکیرتو’  شاہراہ پر اشتہاری بورڈ سے جا ٹکرائی۔

عثمان کے مطابق حادثے میں 14 افراد ہلاک ا ور 19 زخمی ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ عینی شاہدوں سے موصول معلومات کے مطابق حادثے سے قبل ڈرائیور کو نیند کی حالت میں دیکھا گیا تھا۔ حادثے کی وجوہات کی چھان بین جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں