ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمنی کی سیاسی جماعت سی ڈی یو شمالی رائن ویسٹ فیلیا میں جیت گئی

جرمنی کی سیاسی جماعت کرسچئن ڈیموکریٹک یونین جرمنی کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست  شمالی رائن ویسٹ فیلیا میں انتخابات جیت گئی ہے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق، سابق چانسلر انگیلا میرکل کی پارٹی کو کل 35.7 فیصد ووٹ ملے جبکہ سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹ پارٹی  کو 27 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔

ماحول دوست سیاسی جماعت گرین پارٹی کو 18.1 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔

گرین پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ اس سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد بنائے گی، جو ماحول دوست پالیسیاں بنانے میں مدد گار ہو گی۔

انتخابات کے یہ  نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ جرمن چانسلر اولاف شولس کی سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی مقبولیت میں کمی آئی ہے۔

واضح رہے کہ جرمنی کی اس ریاست میں 13 ملین  درج شدہ رائے دہندگان  ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں