ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سی پیک پر غیر ملکی قافلے پر حملہ ناکام،خاتون خودکش بمبار گرفتار

سی ٹی ڈی اور وومن پولیس نے ہوشاب میں کارروائی کے دوران خاتون دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق،دہشت گردخاتون کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ خاتون سے دھماکہ خیز مواد اورڈیٹونیٹرز بھی برآمد ہوئے ہیں۔
سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار خاتون دہشت گرد سی پیک روٹ پرغیر ملکی قافلے پر حملہ کرنا چاہتی تھی۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ خاتون کا تعلق اسی گروپ سے ہے جس نے کراچی یونیورسٹی میں خودکش حملہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں خود کش دھماکے میں چینی باشندوں سمیت پاکستانی جاں بحق ہو گئے تھے، دھماکے میں خاتون دہشتگرد نے ہدف کو نشانہ بنایا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں