ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی ہاکی ٹیم کے دفاعی شعبے کو بہتر بنانا ہوگا، ہیڈ کوچ

لاہور:پاکستان ہاکی ٹیم جو اس وقت عالمی رینکنگ میں 18 ویں نمبر پر ہے اس کا سب سے بڑا مسئلہ دفاع کا رہا ہے  جس  پر کام کرنے کے باوحود اس شعبے میں بہتری نہیں آ ئی۔ اب ایک مرتبہ پھر ایشیا کپ کے لیے روانگی سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم مینجمنٹ دفاع کے شعبے کی وجہ سے پریشان ہے  

اور ایشیا کپ کی تیاری کے لیے لاہور میں جاری ٹریننگ کیمپ میں دفاع  پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین کا کہنا ہے کہ دورہ یورپ میں پاکستان ٹیم کے خلاف زیادہ گول ہو ئے ٹیم کے خلاف اتنے گول نہیں ہونے چاہئیں، یہی ہم نے دورہ یورپ سے سیکھا ہے، اپنی غلطیوں پر  قابو پانا ہے اور دفاع کے شعبے کو مضبوط بنانا ہے، دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے ہی پریکٹس سیشنز کیے ہیں  اور اس وقت زیادہ توجہ اسی پر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں