ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معاشی بحران دن بدن خطرناک ،عوام کا غم غصے میں بدلتا جارہا ہے،اسد عمر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی بحران دن بدن خطرناک ہوتا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات روز بروز خطرناک ہوتے جا رہے ہیں اور فیصلہ سازی منجمد ہے۔ رہنما تحریک انصاف نے لکھا کہ مفتاح اسماعیل شہباز شریف کو دیکھ رہے ہیں‘ شہباز شریف اسحاق ڈار کو دیکھ رہے ہیں، اسحاق ڈار نواز شریف کو دیکھ رہے ہیں اور نواز شریف آصف زرداری کو دیکھ رہے ہیں، آصف علی زرداری پتا نہیں کسے دیکھ رہے ہیں۔ اسد عمر نے مزید لکھا کہ عوام میں غم اب غصے میں بدلتا جا رہا ہے اور وقت ختم ہوتا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں