ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب بھر میں،سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 4 دہشتگرد گرفتار

لاہور:محکمہ انسداد دہشتگردی(سی ٹی ڈی) نے پنجاب بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس آپریشنز کئے گئے، اس دوران 18 آپریشنز میں متعدد مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ انٹیلی جنس آپریشنز میں 4 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے دھماکاخیز مواد، آئی ای ڈی، فیوز اور ڈیٹونیٹر برآمد کئے گئے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ 7 روز میں سرچ آپریشن کیدوران 59 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر 48 کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں