ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انارکلی لاہور بم دھماکے کے مرکزی ملزم سمیت2دہشت گرد گرفتار

انسداد دہشتگردی فورس نے لاہور کے علاقے انارکلی میں بم دھماکے کے مرکزی ملزم سمیت دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے دو آئی ای ڈیز اور بم بنانے کا دیگر سامان برآمد ہوا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انسداد دہشتگردی فورس نے لاہور میں کارروائی کے دوران دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ انارکلی دھماکے کے بعد درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ ذرائع سے اطلاع ملی کے انارکلی دھماکہ میں ملوث دہشت گرد ایک ٹرک کے زریعہ بلوچستان سے نکلے ہیں۔ ترجمان کے مطابق اطلاع تھی کہ دہشت گرد پھر سے لاہور میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ دونوں دہشت گردوں کے لاہور پہنچتے ہی انکو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ دہشت گرد اپنے ہمراہ تیار دو آئی ای ڈیز بھی لائی تھے۔ دونوں دہشت گردوں نے انارکلی دھماکہ میں اپنے کردار کا اعتراف کیا ہے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں