ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جوکووچ نے چھٹی مرتبہ اٹالین اوپن ٹورنامنٹ جیت لیا

روم(جسارت نیوز)سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ نے چھٹی مرتبہ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں یونانی ٹینس اسٹار اسٹیفانوس سیٹسیپاس کو شکست دے کر نہ صرف ٹائٹل اپنے نام کیا بلکہ اے ٹی پی ٹور مقابلوں میں 1001ویں فتح حاصل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔اس سے قبل 34سالہ نوویک جوکووچ نے ٹاپ فور رائونڈ میں ناروے کے کیسپر رڈ کو شکست دے کر کیریئر کی 1000ویں فتح بھی اپنے نام کی تھی ۔مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل رائونڈ میں 34سالہ نوویک جوکووچ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف یونانی کھلاڑی اسٹیفانوس سیٹسیپاس کوا سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 6-7(5-7) سے شکست دے کر نہ صرف چھٹی مرتبہ اٹالین اوپن ٹینس ایونٹ جیتا بلکہ کیریئر کا 87 واں اے ٹی پی ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں