ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 16 اور 17 مئی کی درمیانی شب شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں فائرنگ کے دو طرفہ تبادلے کے بعد تحریک طالبان پاکستان کے دو اہم اور انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ فورسز کی فائرنگ سے ہلاک دہشتگرد انتہائی مطلوب تھے جن کی شناخت کمانڈر رشید عرف جابر اور عبدالسلام عرف چمٹو کے نام سے ہوئی۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کے دو اہم دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں