ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی کابینہ کے 9 سابق وزرا سرکاری رہائش گاہوں پر قابض

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کے 9 سابق وزرا منسٹر کالونی میں سرکاری رہائش گاہوں پر تاحال قابض ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق منسٹر کالونی کی سرکاری رہائش گاہوں پر فواد چودھری، حماد اظہر، نور الحق قادری، پرویزخٹک، زبیدہ جلال، فہمیدہ مرزا اور عثمان ڈار ابھی تک قابض ہیں۔

اس حوالے سے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے سابق وزرا نے ازخود سرکاری رہائش گاہیں خالی نہ کیں تو آپریشن کیا جائے گا، سابق سپیکر اسد قیصر نے سپیکر ہاوس خالی کردیا، سپیکر راجہ پرویز اشرف بیرون ملک دورے سے واپسی پر سپیکر ہاوس میں منتقل ہوجائینگے۔

اسد قیصر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی دو سرکاری گاڑیاں اور 8 ملازمین ابھی تک واپس نہیں کیے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سرکاری گاڑیاں اور ملازمین کی واپسی کے لیے حتمی نوٹس جاری کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں