ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فن لینڈ اورسویڈن کےوفود ، نیٹو کی رکنیت کی غرض سےترکی آنے کی زحمت نہ کریں : ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے  فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کے عمل پر مذاکرات  کی غرض سے  سوموار کو ترکی آنے والے وفود کے بارے میں کہا ہے کہ  کیا وہ ہمیں قائل کرنے کے لیے آرہے ہیں؟ ، معاف  کریں ، اپنے آپ کو کیوں تھکاتے ہیں ۔

صدر ایردوان نے ان  خیالات کا اظہار   اپنے سرکاری دورے کے دائرہ کار  میں   دارالحکومت انقرہ میں موجود   الجزائر کے ہم منصب عبدالجید  تبون کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سویڈن اور فن لینڈ  دونوں  ممالک  ہی   دہشت گرد تنظیموں کے بارے میں واضح رویہ اختیار نہیں کیے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  یہ وفود   سوموار کو  ترکی تشریف لائیں گے ۔  کیا وہ ہمیں قائل کرنے کی غرض سے آرہے ہیں؟  معاف  کریں  ۔ انہیں  اپنے آپ کو تھکانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔  

"سب سے پہلے، ہم ترکی پر  پابندیاں لگانے والے اس عمل  کے دوران    ، ایک سیکورٹی تنظیم، نیٹو میں شامل ہونے کے کی ہم منظوری نہیں دے سکتے ۔

انہوں نے کہا کہ

سویڈش اور فن لینڈ کے وزرائے خارجہ این لِنڈے اور پیکا ہاوسٹو نے نیٹو کی رکنیت کے لیے  رجوع کرنے کے مقصد کے تحت ترکی تشریف لائیں گے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں