ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم سب اپنے ذاتی خرچے پر لندن گئے تھے، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن گئے تھے، ان کے دورہ لندن میں مسلم لیگ ن کے کئی اہم رہنما بھی شہباز شریف کے ہمراہ گئے تھے جن میں وفاقی وزیر احسن اقبال، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق،خواجہ آصف اور خرم دستگیر شامل تھے۔

وزیر اعظم کے وفد کے ہمراہ لندن جانے پر سوشل میڈیا پر تنقید بھی کی گئی تھی کہ وفد کے دورہ لندن کے اخراجات آخر کس نے اُٹھائے تھے۔

ایسے میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تمام تر غلط فہمیوں کو دور کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اپنے اپنے خرچوں پر لندن گئے تھے۔

مفتاح اسماعیل نے یہ بھی واضح کیا کہ کچھ لوگ بزنس جبکہ کچھ اکانومی کلاس میں گئے تھے، ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ وفد صرف اپنے خرچے پر ہی لندن نہیں گیا بلکہ لندن کے ہوٹل میں اپنے خرچے پر ہی ٹھہرا تھا۔

وفاقی وزیر نے ان تمام افواہوں کو پروپیگنڈا قرار دیا جن میں کہا جارہا تھا کہ وفد حکومتی خرچے پر لندن گیا تھا۔

اس موقع پر عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ ہمارے پاس فرح گوگی یا احسن جمیل گجر ہوتا تو ہم بھی شاہانہ خرچے کے تحت لندن کا دورہ کرتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں