ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی ایس ایس آئی کا مصر کے ساتھ پہلا دوطرفہ مکالمہ

انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) میں سینٹر فار افغانستان، مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ (کیمیا) نے عرب جمہوریہ مصر کے اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر (SSCAF) کے ساتھ اپنا پہلا دوطرفہ مکالمہ کیا۔ آئی  ایس  ایس آئی کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل، سفیر اعزاز احمد چوہدری، ڈائریکٹر کیمیا، محترمہ آمنہ خان، ڈاکٹر طلعت شبیر، ڈائریکٹر چائنا پاکستان سٹڈی سینٹر اور سفیر خالد محمود، چیئرمین بورڈ آف گورنرز، آئی  ایس  ایس  آئی شامل تھے۔ اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر (SSCAF) کے شرکاء میں میجر جنرل عادل لبیب، میجر جنرل محمد ابو بکر، میجر جنرل اسامہ ابراہیم، اور بریگیڈیئر محمد ایل نگر شامل تھے۔
 ڈائلاگ کی نظامت ڈائریکٹر کیمیا محترمہ آمنہ خان نے کی۔ دوطرفہ بات چیت کے دوران تبادلہ خیال کے موضوعات میں افغانستان کی صورتحال، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور علاقائی روابط، سیکیورٹی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر پاکستان کا نقطہ نظر، شام کا بحران، لیبیا کے بحران میں پیش رفت اور مغربی ایرانی بحران شامل تھے۔ دوطرفہ بات چیت مصر اور پاکستان کے نقطہ نظر  کو یکجا کرنے میں مفید رہی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں