ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوج کے چھاپوں میں 14 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپوں میں 14 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا  ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں بیت لحم، نابلس، سیلفت اور جنین کے گرد چھاپے مارے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جنین میں اسرائیلی فوج اور مسلح گروپوں کے درمیان جھڑپیں  بھی  ہوئی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مغربی کنارے میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 14 فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں رہنے والے فلسطینیوں کو ان کے قصبوں پر اسرائیلی فوج کے چھاپوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی سرگرمیوں اور خلاف ورزیوں پر فلسطینیوں اور عالمی برادری کے ردعمل کا سامنا ہے۔

گذشتہ ہفتے جنین شہر پر اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران الجزیرہ ٹیلی ویژن کی فلسطینی خاتون رپورٹر سیرین ابو عقالہ   جنہوں نے سیفٹی  جیکٹ پہن رکھی تھی  اور اس پر  "پریس”  کے الفاظ بھی کنددہ تھے  کو سر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا  تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں