ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انتخابی اصلاحات آئندہ ہفتے اسمبلی میں لائیں گے، وفاقی وزیر خورشید شاہ     

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے آئندہ ہفتے انتخابی اصلاحات قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

انتخابی اصلاحات کے بغیر انتخابات نہیں ہوسکتے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہ انتخابی اصلاحات کرنی ہیں، کچھ بجٹ سے پہلے کریں گے اور کچھ بجٹ کے بعد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر انتخابات نہیں ہوسکتے، الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے 7 ماہ مانگے ہیں، اکتوبر اور نومبر تک عام انتخابات ممکن نہیں۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان تحریک حکومت کے خلاف نہیں ریاست کے خلاف چلا رہا ہے، ان کی حکومت آئینی طریقے سے گئی ہے۔ خورشید شاہ نے بتایا کہ پنجاب میں حمزہ شہباز کے پاس 4 ووٹوں کی اکثریت ہے۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ قانونی اورانتخابی اصلاحات کرنا ہیں۔ عمران خان کے خلاف توہین کے مقدمات کے بارے میں پیپلز پارٹی سے رائے نہیں لی گئی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں