ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

  آرٹیفشل جیولری مارکیٹ میں کسٹم حکام کا چھاپا، کروڑں روپے مالیت کا سامان ضبط 

کراچی: ڈینسو ہال کے قریب آرٹیفشل جیولری مارکیٹ میں کسٹم حکام کا چھاپا، کروڑں روپے مالیت کا سامان ضبط ۔تفصیلات کے مطابق ڈینسو ہال آرٹفیشل جیولری مارکیٹ میں رات گئے کسٹم انٹلیجنس نے چھاپا مار کر کروڑں روپے مالیت کا سامان ضبط کر لیا۔تاجروں نے کسٹم کے چھاپے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا،

کسٹم حکام سے تلخ کلامی اور تاجروں کی مزاحمت کی وجہ سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔کسٹم اہل کاروں نے رات گئے ڈینسو ہال آرٹفیشل جیولری مارکیٹ کا محاصرہ کیا، کئی دوکانوں اور گوداموں سے متعدد ٹرک بھر کر قیمتی سامان ضبط کر لیا، تاجروں نے الزام لگایا ہے کہ رشوت نہ دینے پر ان کے قانونی مال کو ضبط کرنے کے لیے غیر قانونی چھاپا مارا گیا ہے۔

دوسری طرف کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی عدالتی حکم پر کی گئی ہے، اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔کسٹمز کے چھاپے کے خلاف دکان داروں نے ٹرکوں کے آگے لیٹ کر احتجاج کیا۔ دکان داروں نے کہا ہم نے اپنا سامان امپورٹ کیا ہے جس کے تمام تر دستاویزات ہمارے پاس موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ

پہلے دکانوں پر چھاپے مارے جاتے تھے، اب ویئر ہاؤس کو بھی نہیں چھوڑا جا رہا۔کسٹم حکام کے چھاپے کے دوران کچھ دیر کے لیے صورت حال کشیدہ ہوگئی، تاہم بعد ازاں کسٹم حکام مختلف ویئر ہاؤسز سے سامان ضبط کر کے واپس چلے گئے۔

کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ تاجروں کی طرف سے کچھ سامان کے دستاویزات دکھائے گئے لیکن کچھ سامان کے کاغذات وہ پیش کرنے سے قاصر رہے جس پر وہی سامان ضبط کیا گیااگر اس کے کاغذات بھی پیش کر دیے گئے تو دکان داروں کو ان کا سامان واپس کر دیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں