ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابوسر ٹاپ روڈ 6 ماہ بعد ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

برف باری کےباعث بند ہونے والا گلگت بلتستان کا خوبصورت سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ 6 ماہ کے طویل وقفے کے بعد ٹریفک کیلئےکھول دیا گیا۔
بابوسر کاغان روڈ کو آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے، شاہراہ بابوسر کاغان پر برف بگھلنے اور رات کو سڑک پر پانی جمنے کی وجہ سے صبح 6 سے شام 6 بجے تک آمد و رفت کی اجازت ہوگی۔
روڈ پر ہیوی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی اس سال بھی برقرار رہے گی، ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد نے بابوسر ٹاپ پر ایس پی دیامر اور ونگ کمانڈر جی بی اسکاؤٹ کے ہمراہ خصوصی پیغام میں ملکی اور غیرملکی سیاحوں کو خوش آمدید کہا ہے۔ شاہراہ کھلنے سے گلگت بلتستان میان سیاحوں کی آمدورفت بڑھ جائے گی۔
واضح رہے کہ بابوسر ٹاپ پر اس سال بھی ہیوی گاڑیوں کی آمد ورفت پر پابندی برقرار رہے گی۔

No related posts.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں