کوئٹہ: جامعہ بلوچستان کے بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیزاینڈ ریسرچ کا 160واں اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان جامعہ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں جامعہ کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر سید عین الدین، ڈین فیکلٹیز، جامعہ کے رجسٹرار فرحت اقبال سمیت بورڈ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں تعلیمی، تحقیقی اجھنڈا زیر غور لایا گیا۔ جس میں اعلیٰ تعلیم، تحقیق کے حصول، ایم فل، پی ایچ ڈی ڈگری کے حصول، جدید تحقیق کے فروغ ، امتحانات اور داخلوں کے طریقہ کار ، کارکردگی رپورٹ سمیت مختلف شعبہ جات میں ایک پی ایچ ڈی اورچالیس ایم فل اسکالرز کو ڈگری ایوارڈ کے لئے منتخب کیاگیا اور مختلف فیصلے کئے گئے۔
اجلاس سے جامعہ کے وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاملات کو بہتر طور پر حل اور ادارے کو ترقی سے ہمکنار کرنے کے لئے پالیسی ساز اداروں کا انعقاد ناگزیر ہے۔
اور اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے جامعہ بلوچستان تعلیمی پروگرامز اورترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنارہی ہے۔ اعلیٰ تعلیم کے حصول، کارآمد تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ سمیت طلبہ کو نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقع مہیا کرنا جامعہ کے اہم مقاصد کا حصہ ہے۔ جسے بروئے کار لاتے ہوئے مستقبل کے تعلیمی منصوبوں اور دور جدید تقاضوں پر پورا اترا جاسکتا ہے۔ کیونکہ معاشرے میں جو زمہ داریاں تعلیمی اداروں پر عائد ہوتی ہیں۔ اسے بہتر تعلیمی فروغ اور کارآمد انسانی وسائل کی فراوانی سے پورا کیا جاسکتا ہے۔
منبع: اردو پوائنٹ
The post جامعہ بلوچستان تعلیمی پروگرامز اور ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنا رہی ہے، وائس چانسلر جامعہ بلوچستان appeared first on شفقنا اردو نیوز.