ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا انتخابی اصلاحات بل آئندہ ہفتے قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ

وفاقی وزیرآبی وسائل خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ حکومت نے انتخابی اصلاحات کا بل آئندہ ہفتے قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرآبی وسائل خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت نے آئندہ ہفتے انتخابی اصلاحات قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتخابی اصلاحات کے بغیرانتخابات نہیں ہوسکتے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لئے7 ماہ مانگے ہیں۔ اکتوبراورنومبرتک عام انتخابات ممکن نہیں۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ قانونی اورانتخابی اصلاحات کرنا ہیں۔ کچھ بجٹ سے پہلے جبکہ کچھ بجٹ کے بعد کی جائیں گی۔چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔عمران خان کے خلاف توہین کے مقدمات کے بارے میں پیپلز پارٹی سے رائے نہیں لی گئی۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ عمران خان تحریک حکومت کے خلاف نہیں ریاست کے خلاف چلا رہے ہیں۔ عمران خان کی حکومت آئینی طریقے سے گئی۔پنجاب میں حمزہ شہباز کے پاس چار ووٹوں کی اکثریت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں