ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خوشبوؤں کے شہر پیرس میں سجا رنگا رنگ فیشن شو

پیرس میں دنیا بھر کے ٹاپ فیشن ڈیزائنرز اپنے خوبصورت ، بیش قیمت اور اچھوتے ڈیزائنوں کے ملبوسات متعارف کروانے کو اپنا اعزاز سمجھتے ہیں۔ مختلف برانڈز اپنی نئی مصنوعات کی نمائش بھی فیشن کے گھر پیرس میں کرتے ہیں۔ پیرس کے چیمبر آف کامرس کے ایک تاریخی ہال میں فیشن ڈیزائنر ہند کروسہ نے ایک خوبصورت فیشن شو کا اہتمام کیا۔ ہند کروسہ نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے تیار کردہ اچھوتے ڈیزائنوں کو متعارف کرایا۔ ہند کروسہ نے اپنے ڈیزائین کردہ خوبصورت اور منفرد ملبوسات کی نمائش کی۔ خوبصورت اور نازک اندام ماڈلز نے جب ہند کروسہ کے تیار کردہ بیش قیمت خوبصورت اور اچھوتے اسٹائل کے ملبوسات پہن کر ریمپ پر کیٹ واک کی تو حاضرین پلکیں جھپکانا بھول گئے۔ ملبوسات کی خوبصورتی اور انفرادیت نے حاضرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ۔اس
فیشن شو میں ہند کروسہ برانڈ کے ملبوسات ، جیولری اور بیگز کی بھی نمائش کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں