سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز تین روز کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔ سوئی سدرن گیس کے ترجمان کے مطابق سندھ بھر میں جمعہ سے پیر تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے ۔
ترجمان نے بتایاکہ تمام سی این جی اسٹیشنز 20 مئی صبح 8 بجے سے 23 مئی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ گیس بندش کا فیصلہ گھریلو صارفین کی ضرورت کو پورا کرنے کےلیے کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مزید بتایا کہ جنرل انڈسٹری اور کیپٹو پاور کو 22 مئی صبح 8 بجے 24 گھنٹےکیلئے گیس نہیں ملےگی۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments