ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 عجائب گھروں کا عالمی دن آج منایا گیا 

دنیا بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن  ’’  انٹر نیشنل میوزیم ڈے  ‘‘   آج منایا گیا اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر کی عوام کو اپنی تہذیب وثقافت اور ماضی کی تاریخ کو محفوظ بنانے کے متعلق شعور پیدا کرنا ہے۔

دنیا بھر کے عجائب گھروںکی تنظیم انٹر نیشنل کونسل آف میوزیم  نے 1978ء سے آج انٹر نیشنل میوزیم ڈے منانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اب تک آج دنیا بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان کے شہر لاہور میں بھی دنیا کا قدیم ترین عجائب گھر موجود ہے جس کی تاریخ ڈیڑھ سو سال پرانی ہے اس عجائب گھر میں گندھاراآرٹ  اور مصوری کے نادر نمونے موجود ہیں۔ پاکستان میں لاہور میوزیم کے علاوہ ہڑپہ، ٹیکسلا، کراچی کے عجائب گھر بھی قابل ذکر ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں