ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اٹلی میں ٹریول ایجنسیوں کے لیے ترکی پروموشن پروگرام  کا اہتمام

اٹلی میں ٹریول ایجنسیوں کے لیے ترکی پروموشن پروگرام  کا اہتمام کیا ہے۔

یہ تقریب ٹرکش ٹورازم پروموشن اینڈ ڈیولپمنٹ ایجنسی (TGA)، روم میں ترک سفارت خانے کے کلچر اور پروموشن کونسلر، ایسوسی ایشن آف ٹرکش ٹریول ایجنسیز (TÜRSAB) اور ترکش ایئر لائنز (THY) میلان برانچ کے تعاون سے  میلان میں منعقد  کی گئی ۔  

پروگرام میں اطالوی ٹریول ایجنسیوں کو ترکی کو متعارف کرانے کے لیے پریزنٹیشنز دی گئیں، ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جہاں ترکی اور اطالوی ٹریول ایجنسیوں نے دو طرفہ مذاکرات میں بھی حصہ لیا۔

تقریب کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے، TÜRSAB  کی چئیر پرسن   آلین  اوز ساواش   نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  "ہم نے  اٹلی کی ترکی  کے ساتھ  مل کر  کام کرنے والی ٹریول ایجنسیاں اور سیاحوں کو ترکی بھیجنے کی خواہشمند ٹریول ایجنسیوں  کے نمائندوں  کے لیے    میلان میں ایک تقریب کا اہتمام کیا  جس میں  ترکی کا مختصر تعارف  کروانے کی غرض سے   ایک پریزنٹیشن پیش کی گئی ہے۔

اوز ساواش  نے کہا کہ  تقریباً 30  ٹریویل ایجنسیوں اور مقامی میڈیا نےاس تقریب میں  بڑی گہری  دلچسپی ظاہر کی ہے ۔یہ تقریب  بڑی تعمیری  اور مثبت ثابت ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں